۔ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)جرائم کے خاتمے کے لیے تھانہ سٹی پولیس دن رات کوشاں ہے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں امن و امان قائم رکھا جائے گا عوام الناس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی پولیس کو اطلاع دیں بروقت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی ماجد اقبال نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نےکہا کہ شہر ودیگر علاقوں میں امن قائم رکھنےاورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف مہم تیزی سے جاری ہے شہر میں موثرگشت کی وجہ سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اور شہر بھر میں پولیس گشت جاری ہے اور مختلف چوکوں پر ناکے لگا کرمشکوک افرادکی چیکنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے
14