120

کرمپور میں پولیس مقابلہ / ڈی ایس پی شدید زخمی، 2 ڈکیت ہلاک۔

کرمپور میں پولیس مقابلہ / ڈی ایس پی شدید زخمی، 2 ڈکیت ہلاک۔

میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے قتل، ڈکیتی، اور پولیس مقابلے کے ملزمان کی کرم پور میں موجودگی کی اطلاعات پر ڈی ایس پی میلسی رانا ندیم اقبال، ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم کی قیادت میں وہاڑی اور فیصل آباد کی ایلیٹ ٹیموں نےخصوصی آپریشن کیا۔ ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہوئے فائیرنگ شروع کردی۔۔ فائرنگ کےدوران ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ پولیس مقابلے میں پنجاب کا ٹاپ 10 اشتہاری اور گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت مارا گیا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم وقاص شاہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت 38 مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ ہلاک ہونے والا دوسرا ملزم گلفام شاہ 13 مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کھڈیاں فیصل آباد سے تھا جو کہ دہشت اور خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
ڈی ایس پی صدر فیصل آباد رانا وسیم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او وہاڑی منصور امان وقوعہ کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے۔ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے پولیس مقابلے میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی رانا وسیم سے ملاقات کی۔
ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں