9

صوبہ بھر میں فروخت ہونیوالے آٹا پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی

صوبہ بھر میں فروخت ہونیوالے آٹا پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی

محکمہ خوراک پنجاب نے آٹا پیکجنگ کے نئے رنگوں، وزن اور لیبلنگ بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عام آٹا، فورٹیفائیڈ آٹا ، میدہ اور سوجی کو مختلف رنگوں کے تھیلوں میں پیک کیا جائے گا،نوٹیفکیشن

عام آٹا سفید رنگ ،10اور 20 کلوگرام کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا،نوٹیفکیشن

فورٹیفائیڈ آٹا نارنجی(اورنج) رنگ کے منفرد 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا،نوٹیفکیشن

اسپیشل سپر آٹا 15 کلوگرام کے سلور یا گرے رنگ کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا، نوٹیفکیشن 

میدہ / فائن کو اب 50 اور 80 کلوگرام کے سفید رنگ کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا،نوٹیفکیشن

پرنٹ شدہ تھیلوں پر پروڈکٹ کا نام، اجزاء، ٹریڈ مارک ، مینوفیکچرر کا نام اور پتہ درج ہونا چاہیے،نوٹیفکیشن

تھیلے کا وزن، لوگو، کوڈ نمبر، تاریخ میعاد اور لائسنس نمبر درج ہونا لازم ہوگا، نوٹیفکیشن

فلور انڈسٹری کو نئے قوانین کے اطلاق کیلئے 15 روز کا کا وقت دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن

میدہ/فائن 20 کلوگرام کے تھیلوں میں بھی مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے، سیکرٹری فوڈ پنجاب

عام آدمی کیلئے میدے اور آٹا تھیلوں میں فرق کرنا قدرے مشکل تھا، معظم اقبال سپرا

محکمہ خوراک پنجاب فورٹیفائیڈ آٹا کے استعمال بارے آگاہی مہم بھی شروع کرے گا،
سیکرٹری فوڈ پنجاب

خواتین اور بچوں کیلئے آئرن،زنک اور دیگر وٹامنز سے بھرپور آٹا کا استعمال مفید ثابت ہوگا، معظم اقبال سپرا

تھیلوں پر لیبلنگ اور آٹے کے معیار کی نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ ہوگی، سیکرٹری فوڈ کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں