7

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) جوہرآباد کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز، محمد طیب سعید ملک نے ایم فل فزکس کی ڈگری مکمل کر لی ، عوامی، سماجی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ہونہار طالب علم محمد طیب سعید ملک جو ہرآباد کی ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ذوالفقار ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) جوہرآباد کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز، محمد طیب سعید ملک نے ایم فل فزکس کی ڈگری مکمل کر لی ، عوامی، سماجی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ہونہار طالب علم محمد طیب سعید ملک جو ہرآباد کی ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ذوالفقار ملک کے صاحبزادے ہیں۔ خوشاب کے سرمایہء افتخار محمد طیب سعید ملک نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل سے میری پے در پے شاندار کامیابیاں والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کاثمر ہیں۔ اپنا ایم فل فزکس مکمل ہونے پر اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر اداکرتا ہوں۔ انشاءاللہ تعلیمی میدان میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہونے کے لیے بھرپور کوشاں رہوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں