خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا نے ایکسین ہائی وے ضلع خوشاب بدر یزدانی اور ایکسین بلڈنگ ضلع خوشاب بدر اسلام سے پٹرولنگ پوسٹ بندیال کی باؤنڈری وال کی تعمیر نو کے لیے میٹنگ کی ۔جس میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ بندیال سب انسپکٹر محمد عثمان اور ریڈر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب راجہ شاہد نعیم نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب نے شرکاء کو بتایا کہ پٹرولنگ پوسٹ بندیال خوشاب میانوالی مین روڈ پر واقع ہے۔ خوشاب میانوالی روڈ کے نئے بننے سے پوسٹ کی فرنٹ دیوار روڈ کے ٹاپ لیول پر پہنچ چکی ہے جس وجہ سے سیکیورٹی خدشات کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور حالیہ بارشوں اور ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے دیوار میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس وجہ سے دیوار گرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا نے ایکسین ہائی وے اور ایکسین بلڈنگ ضلع خوشاب سے پٹرولنگ پوسٹ بندیال کی فرنٹ دیوار کی تعمیر نو کے لیے فوری فنڈ ریلیز کرنے اور دیوار کو فوری تعمیر کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
73