بہاولنگر (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس کی گزشتہ6 ماہ کی کار گزاری،کل7104مقدمات درج 6546ملزمان گرفتار، 6ماہ میں 1881مجرمان اشتہاری،1289عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور12کروڑ22لاکھ 65ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اونصیب اللہ خاں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 6546ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل12کروڑ22لاکھ65ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے14سر گرم گینگ کے 38 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 1کروڑ 28لاکھ 36 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے310 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے29رائفلیں،35 بندوقیں /رپیٹر،235پسٹل اور 1124روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے590ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 174کلو100 گرام چرس،1کلو 639گرام آئس،ہیروئن 13کلو 352گرام،1کلو 60گرام افیون،بھنگ 34کلو 320گرام،چورا پوست 50کلو ،11438لیٹر شراب،2841 لیٹر لہن اور72چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 121اور Bکیٹیگری کے1760 مجرمان اشتہاری اور1289 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کے دوران 90قما ر با ز گرفتار کیے گئے۔پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی گزشتہ 6ماہ میں 72855 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئی اور ری ہیبلیٹیشن سنڑ کے قیام سے 221 شہریوں کا علاج معالجہ کرواکر انہیں کارآمد شہری بنایا گیا ۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
17