6

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید جمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت نقشہ جات کی منظوری کے لیے ای کنسٹرکشن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ضلع کونسل اور ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید جمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت نقشہ جات کی منظوری کے لیے ای کنسٹرکشن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ضلع کونسل اور ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران، فنانس افسران اور پی آئی ٹی بی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر نقشہ جات کی منظوری کے لیے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی فائلز کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اس سلسلہ میں پی آئی ٹی بی کے Payzen ایپ کے زریعے آن لائین فیس جمع کروانے کی بھی سہولت میسر ہوگی رواں ماہ آن لائین رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آن لائین رجسٹریشن کی سہولت سے عوام کو نقشہ جات کی منظوری میں آسانی ہوگی اس سلسلہ میں فیسوں کی ادائیگی کے لیے آسانی کے ساتھ ساتھ شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا تمام امور کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولت سے استفادہ کروایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں