8

آئین و قانون کے ساتھ کھڑے اعلیٰ عدلیہ خصوصاً اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کا معاملہ

آئین و قانون کے ساتھ کھڑے اعلیٰ عدلیہ خصوصاً اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے ججز کے خلاف جاری منظم یلغار کا ذمہ دار سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو قرار دے دیا

جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق صاحب کی زیرِ قیادت پاکستان کی عدلیہ فردِ واحد کی غلام بنادی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف

دونوں شخصیّات نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے پورے ادارے اور اس کے آئینی کردار کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

یہ دونوں افراد بالخصوص شہریوں کے بنیادی حقوق، بحثیت ادارہ عدلیہ کی آزادی اور اپنے ماتحت ججوں کے تحفظ میں یکسر ناکام ہوئے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

عدلیہ اور ججز کے خلاف ہر حملے کا سراغ ریاستی کمین گاہوں سے ملتا ہے جبکہ قاضی اور عامر فاروق ان حملہ آوروں کو اپنے آنگن میں پناہ دیتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

عدلیہ میں خفیہ ایجنسیوں کی شرمناک مداخلت کی جتنی شہادتیں آج ریکارڈ پر موجود ہیں تاریخ میں کبھی نہیں تھیں، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر از خود نوٹس لیکر معاملہ سرد خانے کی نذر کرکے محترم چیف جسٹس نے مداخلت کاروں کو مضبوط اور ججز کو کمزور کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

قاضی صاحب اور جسٹس عامر فاروق کی حملہ آوروں سے محبت مداخلت کاروں، ریاستی قزاقوں اور جنگل راج کے شرپسندوں کی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے اور ان کے حوصلے بڑھا رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

ان دونوں کے کمپرومائزڈ کردار اور آئین، قانون اور عدلیہ کی بجائے شخصی مفادات کے تحفظ پر اصرار کا تدارک کئے بغیر عدلیہ میں موجود آزاد ججز کو ریاستی شرانگیزیوں سے محفوظ بنانا ممکن نہیں، ترجمان تحریک انصاف

وکلاء تنظیمیں اور بار کونسلز صورتحال کی حسّاسیّت اور نزاکت کا احساس کریں اور قاضی-عامر- جنگل راج کے مابین گٹھ جوڑ کے خود عدلیہ پر منفی اور تباہ کن اثرات کے تدارک کی تدبیر کریں، ترجمان تحریک انصاف

عدلیہ کی آزادی کے لئے قوم کی بیش قیمت قربانیوں کو ضائع کرکے اسے فردِ واحد کی باندی بنانے والوں کا محاسبہ قوم کے ذمّے ہے، ترجمان تحریک انصاف

ملک کے 24 کروڑ عوام کی واحد معتبر نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر تحریک انصاف آئین و قانون پسند ججوں کے خلاف بیہودہ ریاستی یلغار کی شدید مذمت کرتی ہے اور اپنے معزز ججز سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ترجمان تحریک انصاف

عدلیہ کے مستقبل کیلئے کمپرومائزڈ چیف جسٹسز اور مینڈیٹ چوروں کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ ختم کرکے حقیقی طور پر منتخب عوامی نمائندوں کو قومی فیصلہ سازی کا ذمہ سونپنا ہوگا، ترجمان تحریک انصاف

عوامی مینڈیٹ کی حامل جماعت ججوں کو غلام بنانے کی بجائے عدلیہ کی آزادی اور مضبوطی کو اوّلین ترجیحات میں شامل کرے گی اور ننگے انتقام کو عدل و انصاف سے بدلے گی، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں