105

*پاکستانی قوم کی خامیاں* منگل 09 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*پاکستانی قوم کی خامیاں*

منگل 09 جولائی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مجھے افسوس سے تحریر کرنا پڑ رہا ہے کہ پاکستانی قوم میں مندرجہ ذیل سبھی خامیاں اتم بھری پڑی ہیں

جنت کی امید سب رکھتے ہیں مگر عمل سے غافل ہیں

نماز پڑھتے نہیں

قرآن پڑھتے نہیں

سچ بولتے نہیں

حلال کھاتے نہیں

خلوتیں پاک رکھتے نہیں

نگاہیں نیچی رکھتے نہیں

شرم گاہوں کی حفاظت کرتے نہیں

اللہ تعالی کے احکام مانتے نہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرتے نہیں

دوسروں کا حق غصب کرتے ہیں۔

ایک بار اپنی سرچ ہسٹری تو چیک کرلیں۔

اور پھر ایمانداری سے بولیں کہ کیا آپ جنت کے حقدار ہیں ہیں؟؟؟

*شفاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم*

امت محمدی پر میرے رب کا احسان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم, صاحب شفاعت نبی ہیں مگر ہماری جھولی بھی خالی نہ ہو وگرنہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کس منہ سے ہم شفاعت کی درخواست کریں گے؟
یاد رہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کاقول مبارک ہے کہ ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں۔
نبی کریم ایسے لوگوں کو اپنی امت سے خارج گردانتے ہیں اور ہم بڑی ڈھٹائی سے اپنے آپ کو مومن مانتے ہیں اور اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اللہ بخشنے والا ہے معلوم رہے ترازو قائم ہو گا اور جنت دوزخ کا فیصلہ اعمال کی بنیاد پر ہو گا۔

فرمان ربانی ہے کہ کیا ایسے ہی جنت میں داخل کر دیئے جاو گے آزمائے نہ جاو گے؟

*الدعاء*
لوگو اللہ تعالی سے صدق دل سے معافی مانگو۔ اپنے اعمال احکام الہی اور سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے مطابق درست کر لو وگرنہ اپنے اعمال کے مطابق آخرت میں سزا بھگتنے کے لئے تیار رہو۔

اللہ تعالی آپکو ہدایت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں