ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ). تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ماہانہ اجلاس بمقام رجانہ مورخہ 6 جولائی 2024 کو زیر صدارت علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب منعقد ہوا۔تنظیمی استحکام، سوشل میڈیا ورکنگ، ماہانہ میٹنگز کا انعقاد، یوسی لیول تنظیم سازی اور تحریک منہاج القرآن کا ورکنگ پلان اجلاس کا ایجنڈا تھا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور درودوسلام سے کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر مہر محمد اقبال طاہر ضلعی صدر، محمد شاہد فاروق ضلعی ناظم، طارق محمود سابق ضلعی ناظم، محمد سلیم سیال ضلعی نائب صدر، تمام تحصیلات کے صدور اور ناظمین شاہد شاہ بخاری، محمد رمضان عربی، شفیق خان قادری، طاہر نسیم بابر، حافظ عرفان خان قادری، راجہ افتخارالحسن ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ٹوبہ ، ڈاکٹر ناصر قادری صدر منہاج یوتھ لیگ کمالیہ اور دیگر تحریکی احباب نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب نے ایجنڈا پر خصوصی بریفنگ دی ضلعی اور تمام تحصیلی تنظیمات کو مزید بہتر کام کرنے پر زور دیا۔
70