قصہ اس جلسے کا جو نہ ہوسکا ۔ ۔ ۔
عمران خان کی قیدِمسلسل، بڑھتا ہوا بین الاقوامی دباؤ، عدالتوں کے جانبدارانہ رویئے، پنجاب میں قید لیڈران اور کارکن خواتین پر مسلسل ظلم، آپریشن عزم استحکام کی شدید مزاحمت، شدید ترین مہنگائی اور رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ۔ ان سب واقعات کی وجہ سے عوام کی تحریک انصاف کے ساتھ ہمدردیوں اور ریاست کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ایسے موقعوں پر پاکستان جیسی ریاست عام طور پر کیا کرتی ہے؟
جی ہاں، درست سمجھے۔ ریاست وہی کچھ کرتی ہے جو اس نے بارہ مئی 2007 کو کراچی میں 60 بندے مار کر کیا، ریاست وہی کچھ کرتی ہے جو اس نے ماڈل ٹاؤن سانحے کے ذریعے کیا،
اور حال ہی میں 9 مئی کے نام پر بھی ریاست نے ہی سب کچھ کیا تاکہ دباؤ کی سمت تبدیل کی جائے۔
کل کا اسلام آباد کا جلسہ بھی ریاست کی اسی پلاننگ کا حصہ تھا جسے عین وقت پر کمپنی کے اندر کی ایک شخصیت نے رات گئے عمرایوب کے ساتھ شئیر کردیا، چنانچہ تحریک انصاف نے جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک پلان یہ تھا کہ جلسے کے دوران ہنگامی آرائی کروا کر آٹھ سے دس پولیس اہلکاروں کو مروا دیا جائے اور الزام تحریک انصاف پر ڈال کر اندرون و بیرون ملک تاثر دیا جائے کہ یہ ایک دہشتگرد جماعت ہے۔
پلان بی یہ تھا کہ محرم کی آمد کے حوالے سے فرقہ وارانہ فساد چھیڑ کر اس کا الزام بھی پی ٹی آئی پر ڈالا جائے۔
اگر خدانخواستہ یہ ہوجاتا تو تحریک انصاف کی باقی ماندہ قیادت کو یا تو مفرور ہونا پڑتا، یہ جیل جانا پڑتا۔ پھر اس کے بعد آپریشن عزم استحکام کی مخالفت میں بھی وہ جان باقی نہ رہتی کیونکہ پی ٹی آئی تو پہلے ہی دہشتگردی کا لیبل لے چکی ہوتی۔
پی ٹی آئی قیادت نے دستیاب معلومات کے حساب سے نہایت دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
جو چیز دیکھنے کی ہے وہ یہ کہ اس دوران کمپنی کی سہولتکاری کون کون کررہا تھا؟ وہ کون سے ہمدرد “صحافی” تھے جو صبح تین بجے کیمرے لے کر جلسہ گاہ سے لائیو کوریج کررہے تھے اور انہیں پولیس آزادی سے یہ سب کچھ کرنے دے رہی تھی؟
وہ کون تھے جو بتا رہے تھے جلسہ گاہ آنے کیلئے دس مختلف راستے ہیں اور پولیس کیلئے ناممکن ہوگا کہ وہ شرکا کو روک سکے۔ مقصد یہ تھا کہ جلسہ ہر صورت ہو۔
کیا ان کا مقصد محض اپنے یوٹیوب کے ویوز بیچنا تھا یا درپردہ مقاصد کچھ اور تھے؟
میں یہاں کارکنان کی بات نہیں کررہا۔ صدام ترین، طیبہ راجہ، سیمابیہ طاہر سمیت بہت سے کارکنان چاہتے تھے کہ جلسہ ہو۔ ان کی نیت بھی ٹھیک تھی اور ارادے بھی۔
یہاں پر چند نقاب پوشوں کی بات ہورہی ہے جنہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے!!!
15