خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس وائرلیس سٹاف ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے ریٹائرڈ ہونیوالے کانسٹیبل محمد اقبال کے اعزاز میں پروقارالوداعی پارٹی کااہتمام کیاگیا۔ اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی/ریجنل سپرویژنل آفس سرگودھا ریجن نوید مرتضٰی چیمہ تھے جبکہ اے ایس آئی عمران حیدر خان بلوچ ریڈر سرگودھا ریجن اور عمار احمد بھی زینت محفل تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ محمد شہزاد اکرام آفیسر انچارج پولیس ٹیلی کمیونیکیشن خوشاب اور اے ایس آئی جاوید اقبال ریڈر او آئی سی خوشاب نے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔ نظامت کے فرائض ہیڈکانسٹیبل مشتاق حسین نائب ریڈر خوشاب نے بطریق احسن سرانجام دیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ نگاہ حسین نے حاصل کی ۔ کانسٹیبل ظفر عباس نے سرورکائنات ،فخر موجودات ،سیدنا حضرت محمد مصطفی ا ،احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کے حضورگلہاءے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر آفیسر انچارج خوشاب راجہ محمد شہزاداکرام نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ انچارج ورکشاپ ملک فرحت جاوید اعوان ،ملک اکرام الحق مدھوال سمیت دیگر مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد اقبال کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لئے سرمایہ ء افتخار قرار دیا اور ریڈر اے ایس آئی محمد جاوید اقبال کو پروقار تقریب منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سرگودھا سے آئے ہوئے مہمان خصوصی خان عمران حیدر بلوچ نے ولولہ انگیز تقریر اور شاعری کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔اس موقع پر ڈی ایس پی نوید مرتضٰی چیمہ نے شاندار تقریب منعقد کرنے کی تعریف کی اور ملازمین کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ ملازمین کی فلاح بہبود کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، کانسٹیبل محمد اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار تقریب کو اپنے رفقائے کار کی اپنے لیے بے پایاں محبت قرار دیتے ہوئے سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ دوران تقریب کانسٹیبل محمد اقبال کو اعزازی شیلڈ اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اے ایس آئی ملک عطا اللہ گنجیال، اے ایس آئی ملک الطاف حسین ڈھوڈھا ،اے ایس آئی ملک فیض محمد،اے ایس آئی ملک فضل محمود،اے ایس آئی ملک محمد رضوان، محمد عثمان اور سلیمان خان کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔
16