14

بہاولنگرہارون آباد ( نمائندگان )محمد اکرم انچارج منچن آباد گرڈ کی ریٹائرمنٹ الوداعی تقریب مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن بہاولنگر انجینئر بہزاد علی تھے

بہاولنگرہارون آباد ( نمائندگان )محمد اکرم انچارج منچن آباد گرڈ کی ریٹائرمنٹ الوداعی تقریب مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن بہاولنگر انجینئر بہزاد علی تھے اس موقع پر انجینئر بہزاد علی کا کہنا تھا کہ محمد اکرم کی مدت ملازمت کے اختتام پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے محمد اکرم نےدوران ملازمت اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سےسرانجام دیا ایماندار اور فرض شناس ملازمین کا ضمیر اور دل ہمیشہ مطمئن ہوتاہے ان کا مذید کہنا تھاکہ انسان اپنے کردار ایمانداری اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجودرہتاہے کسی بھی ملازم کے لئے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس سے بڑی خوشی نہیں ہو سکتی کہ اس کے اعزاز میں اس کے ساتھی الوداعی تقریب کاا نعقاد کریں باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اس موقع پر سب ڈویژنل وائس چیئرمین فیصل محمود بھٹی ہارون آباد کا کہنا تھا کہ محمد اکرم نےمحکمانہ ذمہ داری کو دل و جان سے مکمل کیا ہے وہ اعلی اخلاق کے مالک ہیں جسکا ثبوت آج سٹاف کی تقریب میں بھرپور شرکت ہے اصغر علی انچارج فورٹ عباس گرڈ اور محمد خالد ندیم انچارج مروٹ گرڈ نے محمد اکرم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں مہمان خصوصی یونین نمائندگان اور سٹاف نے محمد اکرم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف پیش کرتے ہوئے نہایت عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیامحمد اکرم نے اپنے خطاب میں کہا جو عزت اور احترام مجھے ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن بہاولنگر نے دی میں تاحیات یاد رکھوں گا تقریب میں ایڈیشنل ایس ڈی او محمدمشتاق غلام فرید اسد امانت عاصم کمال محمد شفیق نیاز احمد مظہر اقبال محمد طیب و دیگر اسٹاف نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں