*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد. اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے میاں محمد منیر، ایم پی اے غلام رضا ربیرہ، ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین، نور الامین ناصر وٹو، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ڈی پی او طارق عزیز سندھو،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولیات، اخراجات اور درپیش مسائل بارے تینوں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ ورائچ اور تینوں تحصیلوں کے ایم ایس صاحبان نے تفصیلی بریفنگ دی ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے معیار کی مزید بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کی خواہاں ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں عوامی ریلیف کے پیش نظر طبی سہولیات کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے لیے ان کی گزارشات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اس موقع پر شعبہ صحت میں بہتری کے لئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔