*کمالیہ ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)صوبائی اسمبلی پنجاب*
*4 جولائی 2024*
*تحریک انصاف کی سیاست انتقام سے بھری ہے*
*بطور سپیکر اجلاس کے دوران کسی بھی صورت گالیاں برداشت نہیں کروں گا*
*اسمبلی کو آئین اور قانون کے مطابق چلا رہا ہوں*
*اساتذہ کی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کرنا جرم ہے*
*قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کی گلوبس یونیورسٹی کمالیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو*
(پ ر )وقت کی ضرورت ہے کہ اساتذہ کی خالی اسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کی جائیں ۔ اساتذہ کی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کرنا جرم ہے، اگر ایسا ہو تو اس کا خمیازہ ہماری نئی نسل کو بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے گلوبس یونیورسٹی کمالیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اسمبلی کے اندر مہذب رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ چار ماہ اپوزیشن کو ہر طرح سے چلانے کی کوشش کی مگر کچھ لوگوں نے اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست انتقام سے بھری ہے۔ بطور سپیکر اجلاس کے دوران کسی بھی صورت گالیاں برداشت نہیں کروں گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی کو آئین اور قانون کے مطابق چلا رہا ہوں۔مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ میرٹ بلند ہوا اور کرپشن ختم ہوئی۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعلیم دوست پالیسیوں سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب آئے گا۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔