244

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم و انفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ کے سکولوں میں انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم و انفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گورنمنٹ کے سکولوں میں انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے محکمہ تعلیم کو تعلیمی نتائج اور سکولوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کا حق ہے۔ضلع کے سکولوں کی بہتری کیلئے تمام تقاضے پورے کیئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بنیادی سہولیات کی دستیابی اور آئی ٹی اور سائنس لیب آپریشنل ہونے کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شاہد حفیظ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا آپ جتنی اچھی آبیاری کرو گے اس کا پھل مستقبل میں ترقی کی صورت میں ملے گا ترقی اور خوش حالی کا واحد راستہ تعلیم ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہ کم از کم آج کے اس سائنسی دور میں خوشحال نہیں ہونگی، ہماری صحت ہماری معشیت کا دارومدار تعلیم پر ہے اس لیے آپ نے محنت کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں