203

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ہنر سیکھنے والے بچوں کو رسمی تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے انقلابی اقدام، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چک ہتیانہ سکول گرلز اور بوائز بہاولنگر میں صبح نو سکول (ارلی مارننگ سکول) کا دورہ کیا اس موقع پر، سی ای او

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ہنر سیکھنے والے بچوں کو رسمی تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے انقلابی اقدام، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چک ہتیانہ سکول گرلز اور بوائز بہاولنگر میں صبح نو سکول (ارلی مارننگ سکول) کا دورہ کیا اس موقع پر، سی ای او ایجوکیشن ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق چک ہتیانہ سکول کو صبح نو سکول کا درجہ دے کر باقاعدہ کلاسز شروع کر دی گئی ہیں اور اساتذہ کا انتخاب کر کے ٹریننگ بھی کروا دی گئی ہے، یہ صبح نو سکول صبح 7 بجے سے 10 بجے تک لگا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویڑن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہوٹلوں، دکانوں اور ورکشاپس میں کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے پنجاب بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی صبح نو سکول کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ صبح نو سکولز کے بچے کلاسز لینے کے بعد دکانوں، ہوٹلوں یا ورکشاپس میں کام پر جا سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں جلد مزید صبح نو سکولز قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہنر سیکھنے والے بچوں کو صبح نو سکولز میں لازمی داخل کروائیں تا کہ وہ پڑھ لکھ کر ملک کی بہتر خدمت کر سکیں۔اس موقع پر پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے صبح نو سکولز کے بچوں کو سٹیشنری اور جوتے بھی فراہم کئے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صبح نو سکولز قائم کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے احسن اقدام قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں