عمرکوٹ پیپلز ضلع عمرکوٹ کی طرف سےشہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی شان میں گستاخی کرنے پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے خلاف پیپلز سیکرٹریٹ سے ویرو بائےپاس روڈ پر احتجاج کیاگیا
عمرکوٹ بیوروچیف
ڈاکٹر ایم لال واگھانی
تفصیلات کے مطابق سخت نعرہ بازی کی گئی پاکستان پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے رہنماؤں برہان الدین کنبہر انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ سٹی صدر عمرکوٹ گھنشام داس یوتھ ضلع جنرل سیکرٹری منٹھار آریسر ،موتی میگھانی ،شوڈان کولھی ہوتو کولہی مولیڈنو بجیر،اشرف بجیر،اعجاز سومرو ۔راجا رامچند مالہی ،لچھمن اوڈ۔ راجیش اوڈ ،جیوت اوڈ،اور پارٹی جیالوں نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں برہان کمبار ،گھنشام داس ، منٹھار آریسر نےکہاایم کیو ایم رہنماوں کی جانب سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف زہر فشانی کی شدید الفاظ میں مذمت ایم کیو ایم بلیک میلنگ اور نفرت کی سیاست ترک کر دے کیا خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلنگ اور دیتھ اسکوارڈز پر بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے ملک و قوم کو اب لسانیت و نفرت کے نام پر ورغلایا نہیں جا سکتاحکومت اور ریاستی اداروں کو ایم کیو ایم کے مذموم عزائم کا نوٹس لینا چاہئےپیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کےانفارمنیشن سیکرٹری برہان کمبار نے احتجاجی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم خون ریزی ، انتشار اور ملک توڑنے کی باتیں کر رہی ہے ایم کیو ایم اپنی گرتی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے نفرت انگیزی کو ہوا نہ دے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کردار پر بات کرنے سے پہلے خالد مقبول اپنے اور اپنی جماعت کے گریبان میں جھانکیں خالد مقبول صدیقی اپنے زہر فشانی پر فی الفور معافی مانگیں ۔۔۔۔۔