77

میلسی(بیو رو چیف ) مرکزی تنظیم تاجران کا مذمتی اجلاس زیر صدارت صدر ملک عبدالجبار ملتانی منعقد ہوا جس میں ملک عبدالجبار ملتانی،سر پرست اعلی شیخ مسعود ظہیر،چیرمین محمد امین سعیدی نے کہا کہ

میلسی(بیو رو چیف ) مرکزی تنظیم تاجران کا مذمتی اجلاس زیر صدارت صدر ملک عبدالجبار ملتانی منعقد ہوا جس میں ملک عبدالجبار ملتانی،سر پرست اعلی شیخ مسعود ظہیر،چیرمین محمد امین سعیدی نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کی لیڈی ڈاکٹر فضا اسرار کے باپردہ خواتین کے ساتھ ناروا رویے،ہتک آمیز سلوک اور علاج سے انکار کرنے کی ویڈیو وائرل کرنے پر سیئر صحافی، کرائم رپورٹر چوہدری شفیق احمد کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف ائی آر کروانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میلسی میں کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ غریب عوام کاتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں علاج کروانا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ مریضوں کے بد اخلاقی حتیٰ کہ زدوکوب کرنا معمول بن چکا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز، آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بے بنیاد ایف ائی آر کو فل فور خارج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں