82

*شوہر کی فرماں بردار بیویوں کے لیۓ صدیقین کا رتبہ* ہفتہ 29 جون 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*شوہر کی فرماں بردار بیویوں کے لیۓ صدیقین کا رتبہ*

ہفتہ 29 جون 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:

اذاصَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا قِيلَ لَهَا: ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِ

” عورت جب پانچ وقت کی نماز پڑھے اور رمضان کے مہینے کے روزے رکھے اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور شوہر کی فرمانبرداری کرے تو وہ جنت کے دروازوں میں سے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے۔’ بیہقی:(کتاب النکاح،باب ما جاء فی عظم حق الزوج علی المرأۃ،۷/۴۷۶)

اس حدیث میں 4 باتیں ارشاد فرماٸی گئیں ہیں!

1۔ عورت پانچ نمازوں کی پابندی کرے،

2۔ رمضان کے مہینے کے روزے رکھے,

3۔ اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کرے,

4۔ شوہر کی فرماں برداری کرے۔

تو وہ جنت کے کسی بھی دروازے سے جنت میں داخل ہوسکتی ہے۔

*آپ حیران ہوتے ہیں؟*

اللہ رب العزت کی رحمتوں کا یہ درجہ مردوں میں سے بہت کم لوگوں کو ملے گا، جو صدیقین ہونگے وہ یہ رتبہ پاٸیں گے۔

حدیث پاک میں آیا ہے کہ حضرت محمدﷺ نے ایک مرتبہ بتایا کہ جہنم کے سات دروازے ہیں اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔ تو آٹھ دروازے مختلف لوگوں کے لیۓ ہیں۔ کوٸی توبہ کرنے والا، کوئی روزہ رکھنے والا، کوئی ذکر کرنے والا۔ تو مختلف قسم کے لوگ مختلف دروازوں سے جنت میں جاٸیں گے۔ تو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے پوچھا، اے اللہ کے نبیﷺ! میں کس دروازے سے جنت میں داخل ہوں گا۔

نبیﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم ایسے درجے پر فائز ہو کہ جب جاؤ گے تو تمہارے لیۓ جنت کے آٹھوں دروازے کھولے جایئں گے۔

اب بتایئے کہ مردوں میں جس کی زندگی سیدنا صدیق اکبر رضی االلہ عنہ کے نقش قدم پر ہوگی تو ایسے صدیق کے لیۓ اللہ تعالی جنت کے آٹھوں دروازے کھولے گا جب کہ عورت کے لیۓ اگر وہ پانچ نمازیں پڑھ لے اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنی عزت کی حفاظت کرے اور خاوند کی اطاعت کرے تو اللہ تعالی اس عورت کے لیۓ جنت کے آٹھوں دروازے کھولے گا۔ حیران ہوتے ہیں کہ پروردگار نے کتنی بڑی مہربانی فرماٸی اور عورت کے لیے جنت میں داخلہ کتنا آسان کردیا۔ اے عورتو اپنے مقدر پر فخر کرو۔

اور ان 4 چیزوں پر عمل کر کے جنت کی حقدار بنیں۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں اپنے برگزیدہ بندوں میں شامل فرما اور حصول جنت ہمارے لۓ آسان فرما دے

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں