169

کراچی کے صحافی کو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا

کراچی کے صحافی کو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا

احتساب عدالت کراچی میں سماعت کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے صحافی سکندر علی بھٹو نے سوال کیا کہ آپ کے خلاف 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے آپ دوبارہ اسی محکمہ کے وزیر بن گئے ہیں
کیا آپ کے ماتحت افسران آپ کے خلاف گواہی دینگے ؟

شرجیل میمن نے جواب دینے کے بجاٸے دوسرے کورٹ رپورٹرز سے پوچھا کہ یہ بند کون کون ہے؟

رپورٹر نے شرجیل میمن کو بتایاکہ کہ یہ سکندر بھٹو ہیں یہ سندھ ٹی وی نیوز کے رپورٹر ہیں۔

صحافی سکندر بھٹو کی جانب سے صوبائی وزیر سے دوبارہ سوال کرنے پر صوباٸی وزیر ان کی طرف گھورتا ہوا اپنی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اوپر لگے کرپشن کے الزامات کا جواب تو نہ دیا احتساب عدالت سے نکل گیا ، لیکن سندھ ٹی وی نیوز کی انتظامیہ کو کہہ کر صحافی سکندر علی بھٹو کو نوکری سے نکلوا دیا۔

یہ ہے پیپلزپارٹی کی سندھ سرکار کی جمہوری سوچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں