پاک فوج کی قربانیاں بیمثال ہیں، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا دراصل1947 سے لے کر آج تک کے شہداء سے غداری کے مترادف ہے پاک فوج نے ہر قسم کے حالات میں نہ صرف اپنے ادارے کی ساکھ بحال رکھی بلکہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور پاکستان کے اثاثوں کو محفوظ بنایا، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خوش قسمتی رہی ہے کہ اسے ہر دور میں بہترین سپہ سالار میسر آتے رہے جن میں موجودہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر نمایاں مقام کے عامل ہیں، جنرل حافظ سید منیر نے پاک فوج کی کمان ایک ایسے وقت میں سنبھالی جب پوری دنیا میں جنگی حالات تھے جبکہ پاکستان انتہائی بحرانی صورت حال سے دوچار تھا اور معاشی طور پر بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی صدائیں بلند ہورہی تھیں لیکن چیف آف آرمی سٹاف کی تحمل مزاجی، بردبادی، صبر اور منظم قیادت نے نہ صرف پاک فوج کی شان میں اضافہ کیا بلکہ پاکستان کی گہری کھائی میں گری ہوئی معیشت کو بھی سنبھالا دیا کیپٹن(ر) عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بجا طور پر اپنے سپہ سالار اور پاک فوج پر فخر کرتی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف اعلان جنگ کرتی ہے جو پاکستان کی سالمیت اور قومی اداروں خصوصا پاک فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرتے ہیں
176