ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ضیاءشہید گروپ کے پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے وائٹل گروپ چوھدری غلام مرتضی نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر اپنے حلقہ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتےہوئے عوام کے دل جیت لئے
انہوں نےپاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلی بننے پر محترمہ مریم نوازشریف کو مبارک باد دی اور اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ
ڈسٹرکٹ بہاولنگر پسماندہ ضلع ہے اور میرے علاقہ کےعوام بے روزگاری کی وجہ سے کٹھن زندگی گزار رہےہیں اور پڑھے لکھے بچے بچیاں ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے نوکری کیلئے مارے مارے پھررہےہیں جو اپنی فیملیز کی کفالت کرنے کی بجائے ان پر بوجھ بنے ہوے ہیں چیف منسٹر صاحبہ سے التماس ہے کہ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ڈسٹرکٹ بہاولنگر کو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ زون قرار دیا جائے چوھدری غلام مرتضی نے مزید کہاکہ
10سال قبل ڈسٹرکٹ بہاولنگر کیلئے ہم نے میڈیکل کالج منظور کروایاتھا جس پر بہت سارا کام ہوا پھر اچانک اس کے فنڈز روک دییے گئے
میری استدعا ہے کہ میڈیکل کالج کی تکمیل کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں انہوں نے کہاکہ میرے ضلع کی بیشتر زمینیں سیم وتھور کی وجہ بنجر ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے میرے ڈسٹرکٹ کے کسان انتہائی پریشان کن حالات سے دو چار ہیں سیم وتھور کے خاتمہ پر توجہ دی جائے اور دیگر کسانوں کو ضرورت کیمطابق نہری پانی کی ترسیل یقینی بنائی جائےچوھدری غلام مرتضی کاکہناتھاکہ ضلع بہاولنگر میں دل کا ہسپتال نہیں ہے اور ڈاکٹر ہارٹ اٹیک کے مریض کو بہاولپور یا پھر لاہور ریفر کرتے ہیں جہاں پنچے میں 5 سے 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں اور 99فیصد مریض راستہ میں ہی دم توڑ جاتےہیں میری چیف منسٹر صاحبہ سے اپیل ہےکہ ضلع بہاولنگر اور پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ،،ہارٹ اٹیک ،،کے علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں جو اپکی حکومت سے امید لگائے بیٹھے 13کروڑعوام کی فلاح اور انسانوں کی بقاء کیلئے انتہائی احسن اقدام ہوگا
44