98

کنری،مبینہ طورپر اغواہ ہونیوالی لڑکی بازیاب،عدالت نے لڑکی کو والدین کے سپردکردیا،وحشی شوہر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر مسلسل اجتماعی ذیادتی کانشانہ بنایااورفحاش ویڈیوبناکربلیک میل کررہے ہیں،بازیاب ہونیوالی

کنری،مبینہ طورپر اغواہ ہونیوالی لڑکی بازیاب،عدالت نے لڑکی کو والدین کے سپردکردیا،وحشی شوہر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر مسلسل اجتماعی ذیادتی کانشانہ بنایااورفحاش ویڈیوبناکربلیک میل کررہے ہیں،بازیاب ہونیوالی لڑکی کاالزام، متاثرہ لڑکی اور اسکے والدین عزیزواقارب کاپریس کلب کے سامنے احتجاج،انصاف اور تحفظ کی فراہمی کامطالبہ۔

عمرکوٹ بیوروچیف
ڈاکٹر ایم لال واگھانی

تفصیلات کے مطابق چند روزقبل محلہ خالدکالونی سے مبینہ طورپر اغواہ اور عدالتی حکم پر بازیاب ہونیوالی شادی شُدہ 20سالہ لڑکی علیشاہ اسکے والدین اور عزیزوں اقارب نے اپنے شوہر اسکے ساتھیوں اورپولیس کے خلاف پریس کلب کنری کے سامنے سخت احتجاج کیا، اس موقع پر متاثرہ لڑکی اور اسکے والدین نے روتے ہوئے میڈیا سے گفتگوکے دوران الزام ہوئے بتایا کہ اسکا شوہر ریحان برگر کھلانے کے بہانے گھر سے لیکر آیا اور نشہ آور چیزکھلاکراسکو بے ہوش کردیا اور اپنے ساتھی انور میمن کوبلاکر اسکی گاڑی میں ڈال کر اسکو ٹنڈوالہیار لے گئے اور اسکاموبائل فون چھین کر اسکو ایک گھر میں مغوی بناکر قید کردیا اس دوران چارروزتک اسکاشوہر ریحان اوراسکا ساتھی انورمیمن اسکے ساتھ مسلسل اجتماعی جنسی ذیادتی کرتے رہے اسکی فحاش ویڈیو بنائی اور اسکو تشدد کانشانہ بھی بناتے رہے جسکی وجہ سے اسکی حالت غیرہوگئی ہے،اس سنگین جرم میں اسکے سسرال والے بھی ملوث ہیں،اوراسکوظلم وزیادتی کانشانہ بناتے ہیں،انہوں نے بتایاکہ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اسکے شوہر کے ساتھی انورمیمن نے اسکوکنری پولیس کے سپرد کیااور ڈرایادھمکایا کہ اس نے عدالت یاپولیس کو کچھ بھی بتایا تو وہ اسکی فحاش ویڈیو وائرل اور انکو جانی ومالی نقصان پہنچائیں گے،انہوں نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے متاثرہ لڑکی علیشاہ کواسکے والدین کے سپرد کرنے کے بعداسکے شوہرکابااثر ساتھی انور میمن انکومسلسل بلیک میل اوربھاری رقم کامطالبہ کررہاہے رقم نہ دینے کی صورت میں انکے پاس موجود فحاش وڈیڈیو وائرل کرنے اورجانی ومالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ شکایت لیکر کنری تھانے پر گئے مگر ایس ایچ اوکنری افتخار احمد باجوہ نے منت سماجت کے باوجودانکی ایک نہیں سنی اور دھکے دیکر تھانے سے باہر نکال دیاہے،رابطہ کرنے پر انورمیمن نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اور اسکا شوہر اسکے قریبی رشتہ دار ہیں وہ خود اپنی مرضی کیساتھ اسکے گھرپر آئے تھے،جبکہ ایس ایچ اوکنری افتخار احمد باجوہ نے بتایا کہ اس نے متاثرہ لڑکی اور اسکے والدین کی شکایت سنی تھی اور انکو فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشہورہ دیا تھا،تاہم متاثرہ لڑکی علیشاہ،کاکہناہے کہ وہ اب اپنے ظالم اور وحشی شوہر کیساتھ نہیں رہناچاہتی اس نے اور اسکے والدین اورعزیزوں اقارب نے حکام بالاسے نوٹس لینے اورتحفظ وانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں