مریم نواز کے سابق ترجمان اور گورنر سندھ محمد زبیر کے نجی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے بطور آرمی چیف اپنے حلف سے روگردانی کرنے اور عدالتی سزایافتہ نواز شریف کے ساتھ مل کر منتخب آئینی اور جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کر دیا
افواجِ پاکستان کو براہِ راست سیاست میں ملوث کرنے، فوج کی ساکھ اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے کورٹ مارشل کا بھی مطالبہ کر دیا
جمہوریت اور عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازش میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی معاونت کرنے پر نون لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کی ضرورت پر زور
ثابت ہوگیا کہ جاتی امراء کے قزاق آئین، قانون، جمہوریت اور عوام کے ووٹ کی حرمت کے خلاف رچائی جانے والی ہر سازش کے مرکزی کردار ہیں، ترجمان تحریک انصاف
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہر لحاظ سے ایک قومی مجرم ہے جس نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے بحثیت ادارہ فوج، ملک، آئین اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا، ترجمان تحریک انصاف
رجیم چینج سازش سے لیکر اب تک سامنے آنے والے تمام شواہد اور شہادتیں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے گھناؤنے کردار پر دلالت کررہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ایک کے بعد دوسری شہادت یہ واضح کررہی ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ ملک کو درپیش سیاسی، آئینی، جمہوری، معاشی اور انتظامی بحران کا براہِ راست ذمہ دار ہے، ترجمان تحریک ںصاف
واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے سائفر کے متن، منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اور اس سے جڑے واقعات کے بعد مریم نواز کے ترجمان کی شہادت جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے غیرآئینی، غیرقانونی اور خلافِ منصب ambitions پر مہرِتصدیق ثبت کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
مریم نواز کے ترجمان کی شہادت نے رجیم چینج سازش کے اہداف، طریقۂ کار اور اس میں ملوث کرداروں کو قوم اور تاریخ کے روبرو برہنہ کرکے کھڑا کر دیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
مریم نواز کے ترجمان نے میاں شریف مرحوم کی اولاد کی آئین، قانون، جمہوریت اور عوام سے وابستگی کی حقیقت بھی ایک اور پہلو سے قوم پر آشکار کر دی ہے، ترجمان تحریک انصاف
تبدیلئ سرکار کی سازش کا نشانہ بننے والے عوام کے منتخب وزیراعظم عمران خان سائفر اور رجیم چینج آپریشن کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ تسلسل سے دہراتے آئے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور نوازشریف سمیت رجیم چینج کے تمام مکروہ کرداروں نے ان تحقیقات کی راہ روکنے کیلئے ہر ممکن ریاستی قوت اور وسائل استعمال کئے، ترجمان تحریک انصاف
لازم ہے کہ مشرقی پاکستان کے المناک سقوط کے بعد ملک و قوم کے خلاف ایک سابق آرمی چیف اور عدالتی سزا یافتہ مجرموں کے گھناؤنے کردار، ان کے حقیقی عزائم اور ملک قوم پر ان کے تباہ کن اثرات کی تمام پہلوؤں سے قابلِ بھروسہ تحقیقات کی جائیں، ترجمان تحریک انصاف
چیف جسٹس آف پاکستان مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے بیان کا ازخود نوٹس لیں اور ملکی دستوری و جمہوری تاریخ کے اس شرمناک باب کی مفصّل اور بےلاگ تحقیقات کے ذریعے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، نواز شریف اور ان کے ساتھی مجرموں کے کڑے محاسبے کا بیڑہ اٹھائے، ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف ان قومی مجرموں سے کسی قسم کی ساز باز کرے گی نہ ہی انہیں اپنے حقیقی انجام سے فرار کی کوششوں میں کامیاب ہونے دے گی، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ