103

سکھر ( یورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن ) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی آئی ڈی

سکھر ( یورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن )
آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی آئی ڈی ای ڈی سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوانوں کی شہادت سے دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور عوام کا عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردوں کے خلاف بے انتہا قربانی دی ہیں اور ملک میں امن و استحکام کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد ظفر، سپاہی انوش رفون، سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے خاتمے کےلئے جس عزم حوصلے ہمت اور جواں مردی کے ساتھ مصروف عمل رہنے کا اظہار کیا وہ پوری قوم کےلئے امن و استحکام کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف شروع کیا جانےوالا آپریشن عزم استحکام دہشتگردی کے خاتمے کےلئے اہم ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اور تاجر برادری دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے دہشتگرد عناصر کو ہمیشہ کی طرح ناکامی ہوگی اور پاک فوج کے افسران و جوان پنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دہشتگردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک کو دہشتگردی سے نجات ملے گی اور پاک فوج کامیاب و کامران ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں