46

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکیمپس ڈاکٹر آصف محموداحمد قاضی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل بازار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکیمپس ڈاکٹر آصف محموداحمد قاضی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل بازار جوہرآباد ضلع خوشاب میں بچوں کے لگے تفریحی گاہ جھولوں میں سے اک جھولا ٹوٹ گیا جس کے پیش نظر متعدد بچے زخمی ہو گئے زخمیوں کی کل تعداد 19 تھی جن میں سے 5 بچوں کو ریسکیو 1122 نے وہیں ابتدائی ٹریٹمنٹ دے دی اور 14 بچوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے 2 بچوں کا فریکچر ہے باقی تمام بچوں کی ابتدائی ٹریٹمنٹ کر کے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، م ملک آصف بھاء اعوان ممبر پنجاب اسمبلی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میڈم نگہت فردوس نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو تمام زخمیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر کرنے کی ہدایت۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے انچارج حافظ عبد الرشید اور باقی تمام ریسکیو 1122 ملازمین اور کنسلٹنٹ حضرات جن میں چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر مجید ٹوانہ ، آرتھو پیڈک سرجن ، ڈاکٹر عمران عزیز ، ڈاکٹر معاویہ احسان اور باقی تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں