*حیدرآباد: 23 جون 2024*
*ایک ہی خاندان کے 2 افراد نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر فوت ہوگئے*
حسین آباد دریا بند پر 4 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر *SHO حسین آباد ایاز علی بگھیو* اپنے اسٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام تر صورتحال کو اپنے کنٹرول میں لے لیا
تفصیلات کے مطابق حسین آباد دریا بند پر کراچی سے آئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے حسین آباد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے دریا بند میں ڈوبنے والے 2 افراد کو موقع پر بچا لیا جبکہ ایک مرد بنام یعقوب عمر تقریبا 55/60 سال اور بچی بنام مریم عمر 8/9 سال ڈوب کر فوت ہوگئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا
فوت ہونے والے دونوں رشتے میں چاچا اور بھتجی معلوم ہوئے، کراچی کورنگی کے رہائشی اور حسین آباد میں اپنے رشتیداروں کے ملنے آئے تھے
دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جہاں سے انہیں کراچی منتقل کیا جائے گا
*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*