*حب دریجی میں سیاسی اشاروں پر پولیس کاروائیاں بند کیا جائے*
*خیر بخش بگٹی*
*بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خیر بخش بگٹی نے کہا ہے کہ حب و دریجی میں ایک معمولی ماربل مائینگ مسئلے کو فلسطین و کشمیر مسئلہ سے بڑھ کر پیش کیا گیا۔* *دریجی میں محب وطن لوگوں کے گھروں پر رات کے تاریکی میں چھاپے مار کر چادر و چار داری کو پامال کیاجارہا ہے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے جھوٹے الزامات لگا کر ایف آئی آرز درج کیے جارہے ہیں جو کہ قابل مزمت ہے۔پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے پولیس ایک قومی ادارہ ہے پولیس ہر شہری کے حقوق کا محافظ ہے پر امن دریجی کے حالات خراب کرنے سے گریز کیا جائے ۔ پورے بلوچستان میں واحد پر امن سرزمین دریجی ہے*
*بھوتانی برداران نے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا ہے ۔*
*آج ہر طرف ان کو محب وطنی ہونے کا سزا دیا جارہا ہے۔*
*وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف ،وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلی بلوچستان و صوبائی وزیر داخلہ سے اپیل کرتے وہ ضلع حب کے کشیدہ حالات کے خلاف نوٹس لے*
94