بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر سرور رونجھونے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی اور بھوتانی عوامی کاروان اور لسبیلہ عوامی اتحاد کے قائدین محمد اسلم بھوتانی سردارزادہ شہزاد بھوتانی سردارزادہ عرفان بھوتانی کے سیاسی مخالفین انتقامی کاروائیوں میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ ضلع حب کو پولیس اسٹیٹ بنادیاہے اور ضلع حب کو بلوچستان کے دیگر اضلاع سمیت کراچی پولیس کے حوالے کردیا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کے بدنام زمانہ لینڈ گریبر اور ایک شخص کے ایماپر پولیس انتظامیہ نے حب اور دریجی میں گذشتہ ایک ہفتے سے بلوچی روایت کو اپنے پاوں تلے روند کر گھر میں گھس چادر اور چار دیواری کے تقدس پاماکررہے ہیں اور کارکنان کو لسبیلہ وحب کے عوام کے حقوق کے دفاع کی پاداش میں جھوٹی اور بلاجواز ایف ائی ار درج کرکے دستبرار کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان اور بھوتانی برداران کے جانثاران کے ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ ان کے حوصلے پہاڑ سے بھی زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں ہمیں قیدوبند کی صوبتیں قبول ہے مگر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں ہم چیف جسٹس اف پاکستان چیف اف ارمی اسٹاف کور کمانڈر بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ضلع حب میں پولیس کی چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاری نوٹس لیں اور بلوچستان عوامی پارٹی اور بھوتانی عوامی کارواں کے گرفتار کارکنان کورہاکرائیں
88