بجلی چوری روکنے والے واپڈا اہلکار پر ڈیرے لے جا کر ننگا کر کے تشدد ،مونچھیں اور بھروے کاٹ دیے،ملزمان فرار،
گوجرخان k نواحی قصبہ جنڈ گجراں میں بجلی چوری کی چیکنگ کرنے والے واپڈا اہلکار کو ننگا کر کے بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنایا گیا،حبس بےجا میں رکھا گیا،ریزر سے سر کے بال،مونچھیں اور بھروے کاٹ دیئے گئے اور پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں, پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،سوہاوہ سب ڈویژن کے اہلکار جاوید بشیر نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ایس ڈی او نے بذریعہ واٹس ایپ بجلی چوری کی وڈیو بھیجی اور میں سرکاری ڈیوٹی پر جنڈ گجراں پہنچا اور گلفام کا میٹر چیک کرنے کے بعد بل کی آواز دی،اسی اثنا میں گلفام گھر سے نکلا اور اور اس نے گالم گلوچ کرتے ہوئے مجھے پتھر مارے،میں بھاگ کر تھوڑی دور گیا تو گلفام اپنے ساتھیوں شان قمر،قمر ظفیر الحق، محمد عرفان، محمد عمران،محمد ارباب اور پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ بھاگتے ہوئے ائے اور مجھے تاروں سے مارنا شروع کر دیا،میں گر گیا اور مجھے گھسیٹتے ہوئے گلفام کے ڈیرے پر لے گئے،جہاں سب نے مجھ پر بہت تشدد کیا،شان قمر پستول نکال کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا،دو تین گھنٹے مجھے حویلی میں رکھا اور میرے سر کے بال، مونچھیں،اور دونوں بھروے کاٹ دیے اسکے ساتھ انہوں نے مجھے برہنہ کر کے اور کار سرکار میں مداخلت کر کے سخت ذیادتی کی ہے۔

Hi thhere just wanted to give yyou a quifk heds up. The words in your article seem to be running ooff the screen iin Ie. I’m noot sue iif thks is a foematting issue orr sometthing to do with internet rowser commpatibility but I figured I’d posst to llet you know. Thhe layout look greqt though! Hopee you get the issue solved soon. Kudos My web site: xnxx