*ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر روپوش و اشتھاری ملزمان، جرائم و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔*
*اشتھاری و روپوش سمیت 06 ملزمان گرفتار۔*
عمرکوٹ رپورٹ
ڈاکٹر ایم لال واگھانی
تفصیلات:
01)۔ ایس ایچ او کنری افتخار باجوہ اور انکی ٹیم کی کاروائیاں اقدام قتل، پولیس پر حملہ اور دہشتگردی عدالت کے اشتھاری ملزم بھٹو خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کرائم نمبر 200/2023 دفعہ 324. 353. 341. 342. 337A1.F1 تعزیرات پاکستان، 6/7 ATA کے تحت اشتھاری تھا۔
. جبکہ دوسری کاروائ میں دھوکہ دہی و بددیانتی کے مقدمے میں روپوش ملزم شاہنواز رند کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کرائم نمبر 254/2023 دفعہ 489F تعزیرات پاکستان کے تحت روپوش تھا۔
. ڈکیتی، پولیس پر حملہ کے مقدمے میں جھڈو کے رہائشی روپوش ملزم علی حسن ٹنگڑی کو کامیابی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کرائم نمبر 212/2023 دفعہ 399. 401. 353. 337Hii تعزیرات پاکستان۔
. علاوہ ازیں پولیس تھانہ کنری نے گٹکا مین پڑی کے خلاف بڑی کاروائ کرتے ہوئے گٹکا ڈیلر و سپلائیر ساقب مارواڑی کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 7000 عاداب گٹکا پڑیاں برآمد کرائم نمبر 137/2024 دفعہ. 4۔5۔8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
. ایک اور کاروائ میں مںنشیات فروش عرفان بلوچ کوگرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 615 گرام چرس برآمد، کرائم نمبر 138/2024 دفعہ 9۔1. 3B نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
02). ٹالہی پولیس تھانہ نے کاروائ کرتے ہوئے ملزم نادر گرگیز کو گرفتار کر لیا۔ 140 گرام چرس برآمد، کرائم نمبر 21/2024 دفعہ 9۔1. 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔